فلم ’’راضی ‘‘ کا پہلا گانا ’’اے وطن ‘‘ریلیز

جمعرات 19 اپریل 2018 12:23

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’راضی ‘‘ کا پہلا گانا ’’اے وطن ‘‘ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار میگھنا گلزار کی فلم ’’راضی ‘‘ کا پہلا گانا’’اے وطن ‘‘ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ کو بطور بھارتی جاسوسہ دکھایا گیا ہے جو ایک پاکستانی آرمی آفیسر سے شادی کرتی ہے اور اس کے لئے اسے باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے، یہ گانا گلوکار ارجت سنگھ نے گایا، شنکر احسان اور لوئے نے کمپوز کیا ہے، فلم کی کہانی ہریندر ایس سیکا کے ناول ’’کالنگ سہمت‘‘ سے ماخوذ ہے۔ فلم رواں سال 11مئی کو ریلیز کی جائے گی۔.

متعلقہ عنوان :