اداکار ٹائیگر شروف ،اننیا اور تارا کی فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر ٹو‘‘ کی سیٹ کی تصویر جاری

جمعرات 19 اپریل 2018 12:43

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف ،اننیاپانڈے اور تارا سُپریا کی فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر ٹو‘‘ کی سیٹ پر بنائی گئی تصویر جاری کی گئی ہے ، جس میں تینوں سکول یونیفارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹائیگر شروف ،اننیاپانڈے اور تارا سُپریا فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر ٹو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، تینوں کی فلم کے سیٹ پر بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے جس میں تینوں سکول یونیفارم میں نظر آرہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار پونیت ملہوترا ہیں ۔ فلم 23نومبر کو نمائش کے لئے پش کی جائے گی۔