موٹرویسالم انٹرچینج پر سرگودھا پولیس نیچوری شدہ کیری ڈبہ اورافیون اور پسٹل 30بوربرآمد کر کے ملزمان کوگرفتار کر لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 12:51

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) موٹرویسالم انٹرچینج پر سرگودھا پولیس نیچوری شدہ کیری ڈبہ اورافیون اور پسٹل 30بوربرآمد کر کے ملزمان کوگرفتار کر لیا جس پر ان ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گے بتایا گیا ہے کہ موٹروے انٹرچینجز پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ناکہ جات ٹیم نے سالم انٹرچینج پر بذریعہ سمارٹ وہیکل ویرفیکشن سسٹم چیکنگ کے دوران محمد اسلم سکنہ فیصل آباد کے قبضہ سے سال2011 میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے چوری ہونے والالاکھوں روپے مالیتی کیری ڈبہ نمبریLZS-831 برآمد کر لیاجبکہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے اجمل خان سے ایک کلو گرام کے قریب افیون اور سلیم سکنہ حسن ابدال کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمدکرکے انہیں گرفتارکر لیا اور ملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :