امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 20 اگست 2026 14:49

امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی ..
لاہور (کلچرل رپورٹر) امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں معروف میوزک بینڈ راگا بوائز نے خصوصی شرکت کی اور اپنی شاندار موسیقی سے شرکاء کو محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف اداکار و اینکر سہیل مرزا، ایونٹ آرگنائزر ناصر راؤ اور چیمبر آف کامرس کے صدر فواد اسماعیل سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب میں پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، جبکہ شرکاء نے پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ تقریب کے دوران پاکستانی ثقافت، موسیقی اور قومی جذبے کو اجاگر کیا گیا، جس سے شرکاء میں خوشی اور جوش و خروش کی فضا قائم رہی۔