بٹگرام میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
عمر جمشید
بدھ 5 اگست 2026
16:33
تقریب میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ سپورٹس، مختلف سرکاری محکموں، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی، تاجر برادری اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے، آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام سلیم خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو کشمیر کی تاریخی، قومی اور انسانی اہمیت کو سمجھنا چاہیے اور اس مسئلے کو ہر قومی اور بین الاقوامی فورم پر اجاگر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا سمیت تمام ذرائع کا ذمہ داری سے استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو دنیا کے سامنے لائیں اور کشمیری عوام کی آواز بنیں۔
ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا عباس خان آفریدی نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور قومی یکجہتی، امن، انصاف اور سماجی ذمہ داری کے فروغ میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز نوجوانوں میں حب الوطنی، جمہوری اقدار، انسانی حقوق کے احترام اور مثبت سماجی کردار کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروگرامز اور سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ نوجوان قومی معاملات میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کی یاد دلاتا ہے اور پاکستان ان کے حقِ خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہر سطح پر جاری رکھے گا۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں سرکاری افسران، اساتذہ، طلبہ، نوجوان رضاکاروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ان کے جائز حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ تقریب حکومتِ خیبر پختونخوا کی یومِ استحصالِ کشمیر کی تقریبات کا حصہ تھی، جس کا مقصد نوجوانوں میں قومی شعور، حب الوطنی، سماجی ذمہ داری اور قومی اہمیت کے حامل مسائل سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ہے۔
مزید مقامی خبریں
-
معروف قانون دان ناصر عباس چوہان کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا کے نوجوان اینکرز اور اوورسیز پاکستانی شخصیت کے اعزاز میں عشائیہ
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میتلیسا کی ملاقات
-
امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
-
پاکستان سنی تحریک کا مکہ معاہدے کا خیرمقدم
-
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سے معروف شخصیات کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور کاروباری روابط پر گفتگو
-
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کچی رسیدوں کے اجرا ء پر مکمل پابندی عائد کر دی
-
بٹگرام میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "اپنا کھیت، اپنا روزگار" پروگرام کے تحت منڈی بہاؤالدین کے خوش نصیب کسانوں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
-
ڈاکٹرنبیحہ علی کے شوہر حارث کھوکھر نے طلاق واپسی اور صلع کی خبروں کی تردید کردی
-
لاہور، کاہنہ میں بہیمانہ تشدد کرکے خاتون کو قتل کرنے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا
-
تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، 5 جواری گرفتار،
-
سماءنیوز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں پر تشویش، پی ایف یو جے ایف ای سی رکن کا عالمی صحافتی تنظیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.