مئی سے دوبارہ ٹریننگ شروع کرینگے ،ْ نیمار

نیمار رواں سال 25 فروری کو لیگ میچ کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے

جمعرات 19 اپریل 2018 13:16

ساؤپالو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) اسٹار برازیلین فٹ بالر نیمار نے رواں برس روس میں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے قبل سو فیصد فٹ ہونے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 17 مئی سے دوبارہ ٹریننگ شروع کریں گے۔نیمار رواں سال 25 فروری کو لیگ میچ کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں سرجری کرانا پڑی تھی اور ان دنوں وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انجری مسائل کے باعث نیمار کی ورلڈ کپ میں شرکت تاحال غیریقینی صورتحال کا شکار ہے جہاں برازیلین ٹیم میگا ایونٹ میں 17 جون کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ سے عالمی ٹائٹل کیلئے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور 17 مئی کو ان کا آخری معائنہ ہو گا جس کے بعد وہ کھیلنے کے لیے آزاد ہوں گے۔نیمار نے ورلڈ کپ کو خواب قرار دیتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ میں گھر میں بیٹھ کر ٹی وی پر ورلڈ کپ نہیں دیکھنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 4 برس سے ورلڈ کپ کا انتظار کر رہا ہوں اور اس میں شرکت کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :