ہم کسی سے بھیک مانگنے نہیں گئے، آرمی چیف کون ہوتے ہیں ڈکٹیشن دینے والے؟ ن لیگی رہنما کی ہرزہ سرائی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات اپریل 13:05

ہم کسی سے بھیک مانگنے نہیں گئے، آرمی چیف کون ہوتے ہیں ڈکٹیشن دینے والے؟ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما جعفر اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف لندن سے واپس تشریف لائیں گے اور مسلم لیگ ن کی قیادت کریں گے۔ ہم انہی کی قیادت میں 2018ء کا الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

جعفر اقبال نے کہا کہ ایک تجزیہ کار نے کہا کہ آرمی چیف نے بھی کہا ہے کہ عدالتیں فیصلہ کریں۔ باجوہ صاحب کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ فیصلے عدالتیں کریں گی؟ کیا وہ کوئی سپریم اتھارٹی ہیں؟ یہ باجوہ صاحب کس لہجے میں بات کر رہے تھے، انہوں نے کہاکہ میں آپ کو واضح بتا رہا ہوں کہ ہم کسی سے بھیک مانگنے نہیں گئے ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: