دیشا پتانی فلم ’’باغی 2‘‘ کی کامیابی کے باوجود معیاری فلموں سے محروم

جمعرات 19 اپریل 2018 13:28

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی کو فلم ’’باغی 2‘‘ کی کامیابی کے باوجود معیاری فلموں کی پیشکش نہیں ہو رہی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’باغی 2 ‘‘ کی کامیابی کے بعد اداکار ٹائیگر شروف ان دنوں فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں لیکن اداکارہ دیشا پتانی کو معیاری اور منفرد فلموں کی پیشکش نہیں ہو رہی ہے اور اس وقت ان کے پاس صرف ایک ہی فلم ’’ سنگھامترا ‘‘ موجود ہے اور ان دنوں وہ فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں جو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں بنائی جارہی ہے، فلم میں اداکارہ دیشا پتانی تامل اداکار جائیام راوی(Jayam Ravi) کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کی کہانی 8 ویں صدی کے پس منظر اور سنگھامترا کے مملکت کو بچانے کے سفر پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :