خیرپور،مسافروین میں سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، متعددزخمی

زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ،مسافر وین سہون شریف جا رہی تھی، لاشوں اورزخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا

جمعرات 19 اپریل 2018 13:54

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) خیرپور میں احمد پور روڈ پر رفیق مہیسر اسٹاپ کے قریب مسافر وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں6مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق ضلع خیرپور کے قریب گائوں کولاب جیل کے قریب سیہون جانے والی مسافر وین کا سلنڈر پھٹ گیا، سلنڈر دھماکہ کے باعث 6 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال خیرپور منتقل کیا، زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہیں تاہم فوری طور پر دھماکہ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ،مسافر وین سہون شریف جا رہی تھی۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اورزخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :