یونین کونسل دیوال منال کی سیاسی و سماجی شخصیت سردار پرویز جنبہ اور برادری سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے

جمعرات 19 اپریل 2018 14:00

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) یونین کونسل دیوال منال کی سیاسی و سماجی شخصیت سردار پرویز نے جنبہ اور برادری سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سردار پرویز نے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی موجودگی میں ملک قمر زمان کی زیر صدارت منعقدہ جلسہ میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممبر ضلع کونسل سردار شمیم، ممبر ضلع کونسل سردار مشتاق، تحصیل ممبر سردار مطیع الرحمن، تحصیل ممبر سردار وسیم و دیگر موجود تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے اور عوامی ترقی پر یقین رکھتی ہے، عوام کا جوق در جوق مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنا پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا گیا۔