شام میں جرمن عسکریت پسند گرفتار

جمعرات 19 اپریل 2018 14:01

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) شام میں کٴْرد فورسز نے شامی نژاد جرمن عسکریت پسند محمد حیدر زمار کو گرفتار کر لیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق زمار کو نائن الیون کے دہشت گردحملے کرنے والوں کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ان حملوں کے بعد مراکش چلا گیا تھا۔ امریکی سی آئی اے نے اسے گرفتار کر کے شام کے حوالے کر دیا تھا جہاں اسے 12 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ یہ شامی نژاد جرمن شہری 2014ء میں جیل سے رہائی کے بعد دہشت گرد گروپ داعش میں شامل ہو گیا تھا۔ جرمن حکام بھی زمار کی تلاش میں تھے۔