شامی دارلحکومت دمشق کے قریبی علاقے پر قابض داعش کے جنگجوؤں کو 48 گھنٹے کی مہلت

جمعرات 19 اپریل 2018 14:01

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) شامی دارالحکومت دمشق سے جنوب کی جانب ایک علاقے پر قابض دہشت گرد گروپ داعش کے جنگجوؤں کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ اس علاقے سے نکلنے پر رضامند ہو جائیں۔

(جاری ہے)

ایک شامی اخبار کے مطابق اگر انہوں نے انکار کیا تو پھر شامی فوج اور اس کی اتحادی فورسز اس علاقے سے اس تنظیم کے خاتمے کے لیے فوجی آپریشن کے لیے تیار ہیں۔ یرموک اور الحجر الاسود کے علاقے داعش کے قبضے میں ہیں، تاہم یہ علاقے رقبے کے لحاظ سے مشرقی غوطہ سے کہیں چھوٹے ہیں، جہاں شامی فورسز نے حال ہی میں دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :