شیکھردھون کی جہاز میں ساتھی کھلاڑیوں سے شرارت

جمعرات 19 اپریل 2018 13:26

شیکھردھون کی جہاز میں ساتھی کھلاڑیوں سے شرارت
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اپریل 2018ء)بھارتی کرکٹر شیکھر دھون جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن عام زندگی میں وہ دوست احباب سے ہنسی مذاق اور شرارتیں کرنا پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں شیکھر دھون آئی پی ایل فرنچائز سن رائز حیدرآباد میں شامل اپنے ساتھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو سوتے میں تنگ کرتے نظر آئے۔دھون نے دوران پرواز ایک کاغذ کا ٹکڑا لے کر اسے موڑا اور سوئے ہوئے شکیب الحسن اور راشد خان کی ناک میں ڈال کر انہیں تنگ کرنے کی کوشش کی ،شکیب اور راشد بھی اپنی دھن کے پکے نکلے ، دونوں پر رتی برابر بھی اثر نہ ہوا اور وہ سوئے ہی رہے۔واضح رہے کہ شکیب الحسن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جبکہ راشد خان افغان کرکٹر ہیں۔