ایف آئی اے نے فیس بک پر دوستی کے بعد نازیبا وڈیو ‘ تصاویر کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالے نوجوان کو گرفتارکر لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 14:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) ایف آئی اے نے لڑکیوں کو فیس بک پر دوستی کے بعد نازیبا وڈیو اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو لاہور کے علاقے اقبال ٹائون کی رہائشی فردوس نے درخواست دی تھی کہ اس کی زبیر نامی لڑکے کے ساتھ فیس بک پر دوستی ہوئی اس نے میرے ساتھ کچھ وڈیو اور تصاویر بنائی پھر ان کو ایڈٹ کر کے ان تصاویر کو نازیبا بنا کر کئی ماہ سے بلیک میل کررہا ہے اور اسی بناء پر اسے دو لاکھ روپے بھی دے چکی ہوں ۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اقبال ٹائون میں چھاپہ مار کر زبیر نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا اور اس کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے مختلف لڑکیوں کی نازیبا وڈیو اور تصاویر برآمد کر کے سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :