ایران میں 5.9 شدت کا زلزلہ

جمعرات اپریل 14:30

ایران میں 5.9 شدت کا زلزلہ
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) ایران کے صوبے بو شہر سے ملحقہ کاکی نامی شہر میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق تہران یونیورسٹی کے شعبہ ارضیاتی امور کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 34 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز 18 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ حکام نے تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے۔

متعلقہ عنوان :