آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کی انتظامیہ کی روایتی بے حسی اور نااہلی ‘ایم بی بی ایس مکمل کرنیوالے بیج کے طلبہ کو رزلٹ کارڈ جاری نہ ہو سکے

جمعرات 19 اپریل 2018 14:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کی انتظامیہ کی روایتی بے حسی اور نااہلی ‘ایم بی بی ایس مکمل کرنیوالے بیج کے طلبہ کو رزلٹ کارڈ جاری نہ ہو سکے ۔ طلبہ ہسپتالوں میں ہائوس جاب سے محروم ‘ مستقبل دائو پر لگ گیا۔ طلبہ شکایت لے کر صحافیوںکے پاس پہنچ گئے ۔ صدر ‘وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

طلبہ نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کالج انتظامیہ ہمیں دو ماہ سے رزلٹ کارڈز(ڈی ایم سیز) جاری نہیں کررہی ہے ہم ہسپتالوں میں ہائوس جاب کیلئے جاتے ہیں تو وہاں رزلٹ کارڈ طلب کیاجاتا جسے کے باعث ہماری ہائوس جاب نہ ہونے سے وقت ضائع ہو رہا ہے ۔ میڈیکل کالج کا الحاق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کیساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

طلبہ نے بتا یا کہ انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ آپ کے رزلٹ کارڈ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے نہیں آئے جب ہم نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ آپ کی رجسٹریشن فیس کالج نے نہیں بھیجی حالانکہ ہم نے فیس ادا کردی ہے ۔

کالج انتظامیہ کبھی کیا بہانہ بناتی ہے اور کبھی کیا بہانہ کرتی ہے ۔ ہمیں لولی پاپ دے کر ٹرخایا جارہا ہے۔ انہوں نے صدر ‘وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ کالج انتظامیہ کی نااہلی کا نوٹس لے کر ہمیں رزلٹ کارڈ جاری کروائے جائیں تاکہ ہمارا مستقبل سنور سکے ۔

متعلقہ عنوان :