انوشکا عکسبندی کے باعث ویرات کوہلی کی ٹیم کا میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم نہ جا سکیں

جمعرات 19 اپریل 2018 14:45

انوشکا عکسبندی کے باعث ویرات کوہلی کی ٹیم کا میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما فلم ’’زیرو ‘‘ کی عکسبندی کے باعث شوہر ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورکا آئی پی ایل میں میچ دیکھنے کے لئے نہیں جا سکیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے وینیٹی وین کے اندر میچ دیکھتے ہوئے لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم ’’زیرو ‘‘ کی عکسبندی کے باعث وینیٹی وین کے اندر ہی اپنے شوہر ویرات کوہلیکی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کا آئی پی ایل کے ممبئی میں ہونے والا میچ دیکھا اور بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اداکارہ انوشکا شرما کی بھرپور حوصلہ کے باوجود ویرات کوہلی کی ٹیم میچ ہار گئی۔

متعلقہ عنوان :