فلم ’’باغی 2‘‘ نے بھارت میں 205 کروڑ روپے اور بیرون ممالک میں 45 کروڑروپیکما لئے

جمعرات 19 اپریل 2018 14:45

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’باغی 2‘‘ نے بھارت میں 205 کروڑ روپے اور بیرون ممالک میں 45 کروڑ روپے کے ساتھ مجموعی طور پر 250 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار احمد خان کی فلم’’باغی ٹو‘‘ 30 مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی جس نے اب تک بھارت میں 205 کروڑ روپے، بیرون ممالک میں 45 کروڑ روپے اور مجموعی طور پر 250 کروڑ روپے کما لئے ہیں، فلم میں اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پتانی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :