نیو یارک کی عدالت نے 3 سابق امریکی فوجیوں کو فلپائن میں خاتون کے قتل کا مجرم قرار دیدیا

جمعرات 19 اپریل 2018 14:47

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) نیو یارک کی ایک عدالت نے 3 سابق امریکی فوجیوں کو فلپائن میں خاتون کے قتل کا مجرم قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک کی ایک عدالت نے 3 سابق امریکی فوجیوں کو فلپائن میں ایک خاتون ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کے قتل کا مجرم قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان سابق فوجیوں نے یہ قتل ایک بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ کے لیے کیا، جس کا خیال تھا کہ اس خاتون نے زمین کے ایک معاہدے میں اس سے دغا بازی کی تھی۔ استغاثہ کے مطابق کرائے کے قاتلوں کے طور پر 2012 میں یہ قتل کرنے کے بعد یہ ملزمان واپس امریکا لوٹ آئے تھے۔ انہیں 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان تینوں مجرموں کو عمر قید تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :