جرمنی شمالی افریقہ اور مشرق وسطی سے 10 ہزار مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دے گا

جمعرات 19 اپریل 2018 14:47

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) جرمنی شمالی افریقہ اور مشرق وسطی سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار سے زائد مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرت دیمیتریس آوراموپولوس نے بتائی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت نے یورپی یونین کے آبادکاری منصوبے میں اہم کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ یورپی یونین کے اس پروگرام کا مقصد ایسے مہاجرین کو قانونی اور محفوظ طریقے سے یورپ لا کر بسانا ہے، جنہیں تحفظ کی ضرورت ہے۔ اس منصوبے کے تحت 2019 تک کم از کم 50 ہزار مہاجرین کو یورپ لا کر بسایا جائے گا۔ دیگر یورپی ریاستیں اس پروگرام کے تحت 40 ہزار مہاجرین کو اپنے ہاں بسانے کی حامی پہلے ہی بھر چکی ہیں۔