مظفرآباد ‘ دفعہ 144 کے باوجود سائونڈ سسٹم اور آتش بازی

رات بھر ڈھول بجانے سے شہریوں کو شدید مشکلات‘ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

جمعرات 19 اپریل 2018 14:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) دارالحکومت مظفرآباد میں دفعہ 144،سائونڈ سسٹم اور آتش بازی،رات بھر ڈھول بجانے سے شہریوں کو شدید مشکلات، انتظامیہ خاموش تماشائی۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اور گردنواح طارق آباد، جلال آباد، گوجرہ اور محلقہ علاقوں میں شادی کی تقریبات میں سرعام آتش بازی اور سائونڈ سسٹم ڈھول وغیرہ کے بے جا استعمال ہونے لگا۔

(جاری ہے)

جبکہ انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ کئی عرصہ سے پابندی کے باوجود انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے جس کی وجہ عے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پوری پوری رات آتش بازی اور سائونڈ سسٹم سے نیندیں حرام کی جاتی ہیں۔جس کی وجہ سے مریضوں اور بزگوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ دفعہ 144پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایسی غیر ضروری ایشاء پر پابندی لگائے جس سے شہریوں کو مشکلات پیدا ہو رہی ہوں اور ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :