
ہم قرآن فہمی کو بھول چکے ہیں‘پیارے نبی ؐ کی بتائی ہو ئی باتوں کو ہم نے پس پشت ڈال دیا ہے‘ہم فروعی اختلافات میں پھنس کر حقیقی اور اصلی راہ کو بھولتے جا رہے ہیں ۔ہمیں اتحاد و اتفاق کا راستہ اپنانا ہو گا
معروف مذہبی سکالر ثاقب رضا مصطفائی کا اصلاح امت کانفرنس کو ٹلی میں خطاب
جمعرات 19 اپریل 2018 14:52
(جاری ہے)
ثاقب رضا مصطفائی نے کہا کہ ہم فروعی اختلافات میں پھنس کر حقیقی اور اصلی راہ کو بھولتے جا رہے ہیں ۔ہمیں اتحاد و اتفاق کا راستہ اپنانا ہو گا۔
ہمیں فرقہ پرستی کو چھوڑ کر ایک امت بنناہو گا۔فرقوں سے نکل کر ہمیں امت بن کر اور ایک ہو کر آگے نکلنا ہو گا۔آج ہمیں حسد ،بغض ،عناد اور لالچ نے تباہ کر دیا ہے۔ہمیں جہاں اللہ اللہ کر کے وقت گزارنا چاہیے وہاں ہم نے دنیا دنیا کی رٹ لگا کر اصل راستے کو ہی چھوڑ دیا ہے۔جو درس ہمیں زندگی گزارنے کے لئے ہمارے پیارے نبی ؐ نے بتا یا اس کو ہم نے چھوڑ دیا۔ایسی کانفرنسز اور ایسی محافل سے دلوں کو سکون ملتا ہے۔اچھی راہیں ملتی ہیں ۔اللہ اور اللہ کے رسول ؐ کی محبت ملتی ہے۔اتحاد و اتفاق کی دولت ملتی ہے۔اس موقع پر منتظمین کانفرنس معروف فوٹوجرنلسٹ وصحافی منظر بشیر،تاجر حسیب صادق اور دیگر نے پروگرام کے اختتام پر انتظامیہ کو ٹلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں بھر پور کردار ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.