معلم فائونڈیشن کا نام معلم اعظم،معلم انسانیت کے نام نامی اسم گرامی کی نسبت سے رکھاگیاہے ‘ فائونڈیشن کے بنیادی مقاصد میں پرائیویٹ ایجوکیشنل سیکٹر میں کوالٹی آف ایجوکیشن کے ذریعے انقلاب لانا ہے

چیئرمین معلم فائونڈیشن محمد وجاہت اشرف اعوان ، سیکرٹری جنرل سید اشتیاق حسین بخاری کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 19 اپریل 2018 14:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) چیئرمین معلم فائونڈیشن محمد وجاہت اشرف اعوان ، سیکرٹری جنرل سید اشتیاق حسین بخاری نے کہا ہے کہ معلم فائونڈیشن کا نام معلم اعظم،معلم انسانیت کے نام نامی اسم گرامی کی نسبت سے رکھاگیاہے ‘ فائونڈیشن کے بنیادی مقاصد میں پرائیویٹ ایجوکیشنل سیکٹر میں کوالٹی آف ایجوکیشن کے ذریعے انقلاب لانا ‘‘یتیم اور مستحق طلباء کی مالی اعانت ،ممبرادارہ جات میں یکساںتعلیمی کیلنڈر متعارف کرواناشامل ہے‘فائونڈیشن مستقبل میں پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کے لیے چھتری کا کردار ادا کرے گی اوران شاء اللہ پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کے لیے مسیحا کا کردار ادا کرے گی ‘ان خیالات کااظہارانہوںنے معلم فائونڈیشن کی مرکزی باڈی کے پہلے باضابطہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ اجلاس میں غیررجسٹرڈپرائیویٹ اداروںکے خلاف مذمتی قرارد اد پیش کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ معیا ر پر پورا نہ اترنے والے غیر رجسٹر پرائیویٹ تعلیمی اداروںکو بند کیا جائے جس کی تمام عہدیداران نے تائید و حمایت کی اور متفقہ طور پر اس قرارداد کو منظور کیا گیا‘ اجلا س میں وائس چیئرمین معلم فائونڈیشن راجہ محمد شفیق ،جوائنٹ سیکرٹری محمد اسحاق اعوان، سیکرٹری مالیات نشاد بٹ ، پریس سیکرٹری کاشف عزیز ، آفس سیکرٹری سید ثقلین بخاری اور رابطہ سیکرٹری جمال چوہدری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ‘مقررین نے کہا کہ اگر ہم اساتذہ کے لیے ایک اچھا ٹریننگ سسٹم بنا کر اساتذہ کو تربیتی عمل سے گذاریں تو بہتر رزلٹس حاصل کر سکتے ہیں ‘ تعلیمی اداروں کے نصاب کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور تمام تعلیمی اداروں کے لیے مشترکہ تعلیمی نصاب لایا جا سکتا ہے‘فائونڈیشن ممبر ادارہ جات میںیکساں نصاب کو رائج کرنے ،ٹیچر ٹریننگ ورکشاپس ،کردار سازی کے ذریعیEducational Excellence چاہتی ہے ‘پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے التماس ہے کہ اس عظیم مقصد اور کاز کے لیے ہمارا ساتھ دیں‘ بنیادی طور پر فائونڈیشن کا مقصد خیربانٹنا کا ہے ‘ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لیے خیر بانٹنے نکلیںہیں اور اس مقصد کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ‘ پرائیویٹ اداروں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کرتے رہے گے‘اداروں کی بہتری کے لیے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :