کیوبا کی پارلیمنٹ نے نیا صدر منتخب کرلیا،کاسترو خاندان کی طویل حکمرانی کاخاتمہ

جمعرات 19 اپریل 2018 14:58

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) کیوبا کی پارلیمنٹ نے میگوئیل ڈیاز کینل کو نیا صدر منتخب کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میگوئیل ڈیاز کینل فیڈل کاسترو کے بھائی رائول کاسترو کے دائیں بازو سمجھے جاتے ہیں۔ نئے صدر کے انتخاب سے کمیونسٹ ریاست میں کاسترو خاندان کی حکمرانی کا طویل دور ختم ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

فیڈل کاسترو کیبھائی، رائول کاسترو کا اثررسوخ ان کی جانب سیصدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کیبعد بھی برقراررہے گا۔

قومی اسمبلی نیصدرکاانتخاب کرلیا ہے تاہم اس کا اعلان آج کیا جائے گااور آج ہی کے دن رائول کاسترو صدارت نئے صدر میگوئیل ڈیاز کینل کے حوالے کریں گے۔سابق صدر رائول کاسترو2021تک کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ برقرار رہیں گے۔یاد رہے رائول کاسترونے اپنے بھائی فیڈل کاسترو کی بیماری کے باعث اقتدار2006سنبھالاتھا۔