ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ بلے بازی کرنے کی کوشش کریںگے: فخر زمان

جمعرات 19 اپریل 2018 15:18

ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ بلے بازی کرنے کی کوشش کریںگے: فخر زمان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اپریل 2018ء) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ بلے بازی کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ وہ انگلینڈ یا آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے اور انہیں امید ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور بورڈ کا ان پر کیا گیا اعتماد برقرار رہے گا ،وہ انگلینڈ میں پہلے کھیل چکے ہیں، کنڈیشنز جاننے کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے، لاہور قلندرز میں برینڈن میکولم کےساتھ نائب کپتانی کرکے سیکھنے کا موقع ملا اور اس ٹیم میں عاقب جاوید نے بھی بہت سکھایا۔

متعلقہ عنوان :