خیرپور ،ْ ٹنڈومستی قومی شاہراہ پر وین میں لگا سلنڈر پھٹنے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ،ْ 15 افراد جھلس گئے

جمعرات 19 اپریل 2018 16:02

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) خیرپور میں ٹنڈومستی قومی شاہراہ پر وین میں لگا سلنڈر پھٹنے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 15 افراد شدید جھلس گئے۔ جمعرات کو ٹنڈو مستی قومی شاہراہ پر وین میں لگا سلنڈر پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

سلنڈر پھٹنے سے وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد میں خاتون اور دو بچے شامل ہیں مسافر وین خیرپور سے سیہون جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :