چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ کل لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریگا

جمعرات 19 اپریل 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ کل (ہفتہ) 21اپریل کو لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی ،ہسپتالوں کی حالت زار ، فضائی آلودگی،یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی تعیناتی سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔ چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر پیش ہوں گے۔