پنجاب کی جیلوں میں ایک سال کے دوران مختلف بیماریوں کے باعث 141 قیدیوں کے ہلاک ہونے کا انکشاف

قیدیوں کی صحت کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کھانے کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے‘ آئی جی جیل خانہ جات

جمعرات 19 اپریل 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب کی جیلوں میں ایک سال کے دوران مختلف بیماریوں کے باعث 141 قیدیوں کے ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی صحت کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کھانے کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تمام تر دعوئوں کے باوجود پنجاب کی جیلں قیدیوں کے لئے متقل گاہ بن گئی ہیں اور ایک سال کے دوران مختلف بیماریوں کی وجہ سے 141قیدی دم توڑ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی جیل میں 27، ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں 15،سنٹرل اور گوجرانوالہ جیل میں 14،14، فیصل آباد کی جیل میں 10قیدی دم توڑ گئے جبکہ اس کے ساتھ دیگر صوبے کی جیلوں میں مختلف بیماریوں سے قیدی ہلاک ہوئے ۔قیدیوں کی اموات نے جیل انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ۔اس حوالے سے آئی جی جیل خان جات پنجاب مرزار شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی صحت کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں ان کے لئے ڈاکٹرز موجود ہیں جبکہ اس کے ساتھ قیدیوں کے فراہم کیے جانے والے کھانے کا بھی خاص کیال رکھا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :