
گری کے امریکہ میں پی وی ملٹی وی آر ایف یونٹ کے قیام کے لئے معاہدے پر دستخط
جمعرات 19 اپریل 2018 16:10
(جاری ہے)
اس کے لئے 1200 ایئر کنڈیشننگ ایکوئپمنٹ کے سیٹ لگائے گئے اور 6.7 میگاواٹ کا پی وی پینل نصب کیا گیا ہے۔
گری پی وی ایئر کنڈیشنر پی وی ڈائریکٹ ڈرائیون ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ یہ ایئر کنڈیشننگ سسٹم پی وی پینل سے براہ راست کرنٹ جنریٹ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے جو کہ صنعت میں ابتدائی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس سے توانائی کے خسارے پر روائتی ی وی پینل کے موڈ اور ڈی سی ٹو اے سی کنورٹر کے مقابلے میں کم از کم 10 فیصد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ گری کا سیکنڈ جنریشن ی وی ملٹی وی آر ایف یونٹ جس کا اس منصوبے کے لئے انتخاب کیا گیا تھا، ایک مربوط پی وی ملٹی وی آر ایف یونٹ ہے جس کے چلانے کے پانچ طریقے ہیں اور یہ بجلی کی پیداوار، بجلی کے استعمال اور پبلک پاورڈ گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے فنکشن کو ایڈجسٹ کرنے سمیت مختلف آپریشنل طریقے اختیار کر سکتا ہے۔ اس میں ایک مربوط کمبائننگ باکس، ڈی سی ٹو اے سی کنورٹر اور متعلقہ ٹیکنالوجیز موجود ہیں جن کے ذریعے تنصیب کی لاگت کو کم اور جگہ کو بچایا جا سکتا ہے۔ ڈی سی ٹو اے سی کنورٹر ایئر کنڈیشنر کے اندر نصب کیا گیا ہے اس طرح اس کی روزانہ کی بنیاد پر مرمت کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت گری نے دنیا کے 22 ممالک اور علاقوں میں پی وی سسٹمز کے 5 ہزار سیٹس تیار کئے ہیں۔ پی وی ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی بنیاد پر گری بجلی کی سپلائی اور اس کے استعمال کے پورے نظام کو مزید اپ گریڈ کرتا اور توانائی کی دنیا میں ایک نئے نیٹ ورکنگ کی تعمیر کو فروغ دے رہا ہے۔ گری ایئر کنڈیشنر بنانے کا تخصص کا حامل ہونے کی حیثیت سے معیاری مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ گری کی اپنی تین ہزار سے زائد مصنوعات ہیں اور اس نے 20 قسم کی کیٹیگری کی مصنوعات تیار کی ہیں جن میں 400 سیریز اور سات ہزار ماڈلز ہیں۔ یہ گھریلو اور کمرشل دونوں قسم کے صارفین کے لئے ہیں۔ جدت ہمیشہ سے گری کا طرہ ء امتیاز رہی ہے، جی ایم وی وی آر ایف سسٹم، سینٹر فیوجل واٹر چلر اور سائن ویو ڈی سی انورٹر ایئر کنڈیشنر کی تیاری کے ذریعے گری اس شعبہ میں بانی کی حیثیت رکھتا ہے اور ایئر کنڈیشننگ کی صنعت میں گری کی ساکھ ایک رجحان ساز کے طور پر مستحکم ہے۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.