میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اپریل 2018 16:25

میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) : پاکستانی اداکارہ ، ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع نے پاکستانی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گلوکارہ میشا شفیع نے بتایا کہ انہیں علی ظفر کی جانب سے جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا۔ میشا شفیع جو کہ خواتین کےحقوق، خواتین کی امپاورمنٹ اور خواتین و مردوں کے مساوی حقوق سے متعلق آواز بلند کرتی رہتی ہیں، کے اس دعوے نے علی ظفر کے مداحوں سمیت ٹویٹر صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں میشا شفیع نے بتایا کہ کس طرح ان کے ساتھ کام کرنے والے گلوکار علی ظفر نے انہیں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ سب اس لیے کہہ رہی ہوں کیونکہ اب میرا ضمیر مجھے خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

میں ایسے معاملات پر خاموشی کے کلچر کو توڑنا چاہتی ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر ایسا مجھ جیسی خاتون کے ساتھ ہو سکتاہے تو انڈسٹری میں آنے والی اور آنے کی خواہش رکھنے والی کسی بھی خاتون کے ساتھ ہو سکتا ہے۔

اس معاملت پر بولنا مشکل ہے لیکن خاموش رہنا کسی طور درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جنسی ہراسگی کا سامنا ایک خوبرو اور جوان لڑکی ہونے پر نہیں کیاگیا بلکہ مجھے اس سب کا سامنا تب کرنا پڑا جب میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز اُٹھاتی ہوں، جب میں دو بچوں کی والدہ ہوں۔
میشا شفیع کے اس دعوے پر سب ہی حیران ہیں تاہم تاحال اس معاملے پر گلوکار علی ظفر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی میڈیا اور شوبز انڈسٹری کی کئی خواتین نے جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے کا انکشاف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :