سی پیک منصوبہ ملک میں ہیوی گاڑیوںکی طلب میں اضافہ

رواں مالی سال کے دوران ٹرک اور بسوں کی فروخت میں چھتیس فیصد اضافہ ہوا

جمعرات 19 اپریل 2018 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سی پیک کے پیش نظر پاکستان ہیوی گاڑیوں کی ابھرتی مارکیٹ بن رہا ہے ۔ منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کیلئے دس سے بیس ہزار ٹرکوں کی طلب پیدا ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے دوران ٹرک اور بسوں کی فروخت میں چھتیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔چینی کمپنیاں پاکستان میں ٹرک متعارف کرواچکی ہیں ۔ اس کے علاوہ پٹرولیم انڈسٹری اور طویل فاصلے کیلئے چینی ساختہ ٹرک بھی اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔آٹو انڈسٹری کے ماہرین کہتے ہیں گوادر بندرگاہ فعال ہونے اور چینی کارگو کی آمدورفت کے بعد ڈیڑھ سے دو لاکھ ٹرک درکار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :