بہبود آبادی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیلئے خصوصی اجلاس(آج)منعقد ہوگا

جمعرات 19 اپریل 2018 16:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بہبود آبادی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لئے خصوصی اجلاس(آج) جمعہ 20اپریل کو منعقد ہوگا - احسان بہاد ر علی شاہ کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹرینز، پالیسی میکرز ، شعبہ صحت سے متعلق ماہرین اور حکام کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی -