
امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات خوش آئند ہیں، ملک کی ترقی میں نجی شعبے کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، وزیرخزانہ
منگل 14 اکتوبر 2025 08:50

(جاری ہے)
امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کیپ روتھ اور مشیر جوناتھن گرین اسٹیئن سے ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں پر روشنی ڈالی اور امریکی حکام کو پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کیا۔
انہوں نے امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو پاکستان کے معاشی اشاریوں میں ہونے والی بہتری سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی میں نجی شعبے کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کی مشکلات سے واقف ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے امریکا کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے کو اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری و نجی سطح پر بالخصوص معدنیات، زراعت، آئی ٹی اور دواسازی کے شعبوں میں روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ سیشن کے اختتام پر انہوں نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے جائز خدشات کو حل کیا جائے گا۔ وزیرِ خزانہ نے سٹی بینک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے ساتھ بینک کے طویل شراکت داری کے تعلقات کو سراہتے ہوئے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی توثیق کے ساتھ جاری اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کی مستحکم معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل اختراع اور مالیاتی خدمات کا ابھرتا ہوا مرکز بن رہا ہے اور حکومت بینک کی تجاویز پر غور کرے گی۔قبل ازیں دن کا آغاز وزیرِ خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پولیتی سے ملاقات سے کیا۔ وزیرِ خزانہ نے اس موقع پر پاکستان کے مضبوط معاشی اشاریوں پر بات کی اور نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ خصوصاً 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر آئی ایف سی کے کردار کو سراہا۔ دونوں فریقین نے ریکوڈک منصوبے کے مالیاتی امور جلد طے کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیرِ خزانہ نے اسلام آباد میں آئی ایف سی کے نئے علاقائی دفتر کے قیام کا بھی خیرمقدم کیا۔ وزیرِ خزانہ نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان کے لیے بینک کی طویل مدتی امداد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور جاری منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرِ خزانہ نے ایم۔6 موٹر وے کے دو حصوں کے لیے فنانسنگ کی منظوری پر اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور پولیو کے خاتمے اور تیل فنانسنگ سہولت کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔ فریقین نے پاکستان کے لیے نئے کنٹری انگیجمنٹ فریم ورک کی تیاری پر اتفاق کیا۔932مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کا رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایوارڈز تقریب سے خطاب
-
پنجاب بھرمیں 1466 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1713زخمی، ترجمان
-
میرسرفرازبگٹی کے خوشحال خان کاکڑ و دیگر رہنماؤں کیخلاف درج مقدمہ واپس لینے کے احکامات
-
بلوچستان کی ایک انچ زمین بھی پوست یا کسی نشہ آور فصل کیلئے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، میر سرفراز بگٹی
-
حکومت نجی و سرکاری اداروں کیساتھ شراکت داری کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال،13سالہ کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی ،تین کے خلاف مقدمہ درج ،دو گرفتار
-
38 ہزار سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات ملتوی
-
بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے پراجیکٹ کو جلد شروع کرنا چاہتے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
ملک میں امن کا خواب سکیورٹی فورسز اپنے خون سے سینچ رہی ہیں‘ حمزہ شہباز
-
پاکستان اور ویتنام کے درمیان ٹیکسٹائل، لیدر، فارما، زراعت، فوڈ پروسیسنگ اور آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، جام کمال خان
-
سردارایازصادق کا پنجاب اسمبلی کے سپیکرملک محمد احمد خان کے نام خط ،’’کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین آف دی ایئر‘‘ کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد
-
فلو ر ملز مالکان کی مبینہ ملی بھگت ،تحصیل بھر میں آٹے کی قلت پیدا ہونے لگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.