فلو ر ملز مالکان کی مبینہ ملی بھگت ،تحصیل بھر میں آٹے کی قلت پیدا ہونے لگی

منگل 14 اکتوبر 2025 15:09

فلو ر ملز مالکان کی مبینہ ملی بھگت ،تحصیل بھر میں آٹے کی قلت پیدا ہونے ..
رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) فلو ر ملز مالکان کی مبینہ ملی بھگت ،تحصیل بھر میں آٹے کی قلت پیدا ہونے لگی ،10اور 20کلو آٹے کا تھیلا نایاب ہوگیا ،غریب آدمی مہنگا آٹا چکی سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گندم کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد فلور ملز مالکان نے گندم کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر مارکیٹ میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے ،متعدد فلور ملز مالکان سرکاری کوٹہ ملنے پر گندم کی پسوائی کرکے آٹا مارکیٹ میں دے رہے ہیں لیکن اس سے رسد اور طلب میں واضح فرق نظر آرہا ہے ،ذرائع کے مطابق متعدد فلور ملز مالکان نے باہمی گٹھ جوڑ کے بعد آٹے کی کوالٹی انتہائی ناقص کردی ہے تاکہ گاہک بد ظن ہو کر مہنگے داموں 15کلو پیکنگ خریدنے پر مجبور ہو جائے،ذرائع کے بااثر فلور ملز مالکان نے گندم ذخیرہ کررکھی ہے لیکن اس گندم کی پسوائی کی بجائے سرکاری کوٹے کی پسوائی کرکے آٹا مارکیٹ میں دے رہے ہیں جسکی تعداد انتہائی کم ہے ،ذرائع کے مطابق گندم کی موجودہ قیمت 3700روپے فی من تک پہنچ چکی ہے ،فلور ملز مالکان مہنگی گندم خرید کر سرکاری نرخوں پر آٹا فراہم کرنے سے قاصر ہیں ،حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بااثر فلور ملز مالکان نے باہمی گٹھ جوڑ کے بعد سپر آٹے کے نام پر 15کلو پیکنگ متعارف کروادی ہے جس کا معیار سرکاری آٹے کے معیار سے بہتر رکھا گیا ہے تاکہ گاہک سرکاری آٹے کی خریداری کی بجائے 15کلو پیکنگ خریدے ،ذرائع کے مطابق فلور ملز مالکان نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کے معیار میں نمایاں کمی کردی ہے جس سے گاہک پریشان نظر آرہا ہے ،حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث تحصیل رائے ونڈ میں آئندہ چند روز میں آٹے کی مصنوعی قلت میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :