سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا یوسف رضا گیلانی کے برادر نسبتی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 19 اپریل 2018 17:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے برادر نسبتی پیر سید وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی ظاہر کی۔