سینیٹر جاوید عباسی سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے دوبارہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب

جمعرات 19 اپریل 2018 17:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سینیٹر جاوید عباسی سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے دوبارہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ، اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق، قائد حزب اختلاف شیری رحمان ، ایوان بالاء کے سابق سربراہان سینیٹرز میاں رضاربانی ، فاروق ایچ نائیک کے علاوہ مصدق مسعود ملک ،محمد اسد علی خان جونیجو، ثنا ء جمالی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون و انصاف سینیٹر محمد جاوید عباسی نے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کے عمل میں ممبران کمیٹی سے مشاورت کے ساتھ ساتھ رہنمائی لیتا رہوں گا ۔کمیٹی میں زیرک اور تجربہ کار ممبران موجود ہیں جن کے تجربے سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے انتہائی اہم معاملات پر ایوان بالاء میں62 رپورٹس پیش کیں ۔ کمیٹی کے 71 اجلاس منعقد ہوئے ، ممبران نے دلجمعی سے ذمہ داریاں پوری کی آئندہ بھی ایسا ماحول قائم رہے گا جس کے تحت پارلیمان کے باہر موجود فریقین سے بھی تجاویز لیں جایا کریں گی ۔