ایس سی او /ایس کام موبائل سروس اور انٹر نٹ سروس میں اچانک خرابی ‘بہترین نٹ ورک بدترین میں تبدیل غیر معیاری ناقص موبائل و انٹر نٹ سروس کی فراہمی سے اہلیان نیلم پریشان ‘احتجاج کی دھمکی دیدی

جمعرات 19 اپریل 2018 17:57

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) ایس سی او /ایس کام موبائل سروس اور انٹر نٹ سروس میں اچانک خرابی بہترین نٹ ورک بدترین میں تبدیل غیر معیاری ناقص موبائل و انٹر نٹ سروس کی فراہمی سے اہلیان نیلم پریشان احتجاج کی دھمکی دیدی ایس سی او ایک ہفتہ کے اندر ناقص اور غیر معیاری سروس بہتر بنائے بصورت دیگر راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار نیلم کے صدر بشارت احمد میر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس جس میں صدر نیلم پریس کلب سمیت عمائدین علاقہ سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار بشارت احمد میر ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ ایس سی او نیلم میں سفید ہاتھی کا روپ دھار چکاہے کروڑوں روپے کا منافع کمانے کے باوجود ناقص غیر معیاری سروس جوکہ صارفین کے لیئے درد سر بنی ہوئی ہے ،انٹر نٹ اور موبائل فون کی ناقص سروس سے اہلیان علاقہ کے لیئے شدید مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے ایس سی او ایک منافع بخش ادارہ ہے جس نے نیلم میں دوسری کمپنیوں کے راستے میں رکائوٹ ڈالی ہوئی ہے اپ گریڈیشن کے نام پر ڈرامہ رچا کر پہلے سے موجود سروس کو بھی کمزور کردیا گیا ہے