آزاد کشمیر کی 70سالہ تاریخ میں پہلی بار شمالی کشمیر کے ادبی وفد کی راولاکوٹ آمد مشاعرہ میں شرکت

جمعرات 19 اپریل 2018 17:57

ْاولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کی 70سالہ تاریخ میں پہلی بار شمالی کشمیر ( گلگت بلتستان ) کے ادبی وفد کی راولاکوٹ آمد مشاعرہ میں شرکت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک جسم کے دو حصے قرار دے دیا ۔ راولاکوٹ کے شہریوں کی طرف سے بھر پور استقبال پونچھ ادبی سوسائٹی کے سربراہ اور نامور شاعر فاروق صابر کی دعوت پر حلقہ ارباب ذوق گلگت بلتستان کے صدر پروفیسر امین ضیاء ، جنرل سیکٹر یر ی جمشید دکھی ۔

(جاری ہے)

عبدالخالق تاج ، عبدالحفیظ شاکر ، نظیم دیا، غلام عباس ، پر مشتمل وفد سے راولاکوٹ کا دوراہ کیا دھرتی کی صدا کے عنوان سے منعقدہ مشاعرہ میں شرکت کی ۔ جس کی صدارت عبدالخالق تاج نے کی جب کہ مہمان خصوصی پروفیسر آمین ضیاء، تھے ۔ راولاکوٹ کی ادبی شخصیات ڈاکٹر محمد صغیر خان، پروفیسر اصغر اقبال ، لیاقت شعلان ، شوزیب کاشر ، سمیت مختلف زعماء نے ان سے ملاقات کی ۔ وفد سے پونچھ یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا ۔جہاں کثیر تعداد میں GBکے کثیر تعداد میں طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :