چین میں بغیر بازو والے شخص کی جواں ہمتی، اپنے منہ کے ذریعے کمپیوٹر گیم کھیل کر خاندان کی پرورش کر رہا ہے

جمعرات 19 اپریل 2018 18:01

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) اعضاء کے بغیر پیداہونے والا 32سالہ شخص اپنے منہ میں چوپ سٹک کی مدد سے کمپیو ٹر گیمز کھیلنے کی اپنی صلاحیت کی وجہ سے چین کی لائو سٹیمنگ کمیونٹی میں ایک نیا سٹار بن گیا ہے،یوآن کمپیوٹر گیمز کھیلنے کیلئے اپنے منہ میں چوب سٹک کے ذریعے مائوس کا استعمال کرتا ہے،2011میں اپنے ایک دوست کے مشورے پر یوآن لی ڈونگ نے ممتاز کمپیوٹر گیم ’’لیگ آف لیجنڈز‘‘کھیلنی شروع کی،صرف چھ ماہ کی پریکٹس کے بعد وہ اپنے گال کی مدد سے مائوس کو آگے پیچھے کر کے ایڈجسٹ کرنے اور اپنے منہ میں رکھی چوب سٹک کی مدد سے کلک کرنے میں کامیاب ہو گیا،اپنے کھیل کھیلنے کو لائو سٹیمنگ کرنے کے بعد اس کے پرستاروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا گیا جن میں 138000فالورز شامل ہیں،اس کے پرستاروں کا کہنا ہے کہ وہ سب یوآن کی پرامیدی اور زندگی کے بارے میں مثبت رویے سے انتہائی متاثر ہیں،یوآن کا کہنا ہے کہ اس کی لائیو سٹیمنگ ناظرین کے ساتھ مقبولیت اس کی توقع سے باہر ہے،اس نے کہا مجھے خوشی ہے کہ میں آن لائن گیم میزبان بن گیا ہوں کیونکہ میں اپنے فن کو اپنے ناظرین تک پہچانے میں خوشی محسوس کرتا ہوں،سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں اپنے’’منہ‘‘ کے ساتھ اپنے اہل خانہ کی پرورش کر سکتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :