اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہری کو 10 ماہ کے بعد رہا کردیا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:32

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو 10 ماہ قید کے بعد رہا کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق 47 سالہ ماجد داؤد ابو خضیر کو دس ماہ تک انتظامی قید کے تحت جزیرہ نما النقب کی جیل میں پابند سلاسل رکھا گیا۔ابو خضیر کو گرفتاری کے بعد ایک ماہ تک المسکوبیہ حراستی مرکز میں رکھا گیا جہاں اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد اسیگھر پر نظر بند کردیا اور نظر بندی کے بعد اسے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :