پشاورپولیس نے رہزنی اورڈکیٹیاں کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پشاورپولیس نے اندرون شہر رہزنی اورڈکیٹیاں کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے رہزنی وارداتوں میں استعمال کیاجانیوالا اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دیگر کاروائیوں میں دو گاڑیوں میں بھاری مقدار میں منشیات اور آتش بازی کا سامان پنچاب سمگل کرنے کو کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افسران بالا کو مخبر کے زریعے سے اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر میںڈکیٹی اوررہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کسی واردات کی غرض سے ہشتنگری کے علاقہ میں موجود ہیں اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی ٹو عتیق شاہ ،ْ ایس ایچ او شہید گلفت حسین حفیظ خان بمعہ دیگر پولیس نفری پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کامیا ب کاروائی کے دوران ہشتنگری کے علاقہ میں واقع سکول کی گلی میں موجود ڈکیٹ گروہ میں شامل دو ملزمان علی شان ولد ارشد علی سکنہ صوابی اوراکرام ولد عمران سکنہ نوشہرہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پستول برآمد کرلیا اسی طرح ایک اورکاروائی میں ایس ایچ او سربند تحسین اللہ خان ،ْ ایس آئی شیر عالم خان بمعہ دیگر پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر بھٹہ تل بازار میں ناکہ بندی کیدوران ڈاٹس نمبر C-4449 کے خفیہ خانوں سے 10 کلو گرام چرس برآمد کرکے دو منشیات سمگلروں تحسین ولد عبدالشکور اورشفیع اللہ ساکنان باڑہ کو گرفتار کرلیا اس کے علاوہ مچنی گیٹ پولیس نے آرمی ناکہ بندی کے قریب موٹر کار نمبر AFW-617 کو روک کرگاڑی کی چیکنگ کرنے پر ا س میںسے آتش بازی میں استعمال ہونے والے پانچ کاٹن پٹاخے برآمد کرکے ملزم اظہار احمد ولد مسکین کو گرفتار کرکے تمام واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :