ڈیرہ،محکمہ ایریگیشن کے درجہ چہارم ملازمین کا تعیناتی کے خلاف اعلی سطحی انکوائری اور دفاتر کی تالا بندی کا اعلان

جمعرات 19 اپریل 2018 18:38

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) درجہ چہارم ملازمین ایریگیشن یونٹ نے محکمہ ایریگیشن ڈیرہ میں آسامیوں پر یکم اپریل 2018سے پابندی کے باوجود تعیناتی کے خلاف اعلی سطحی انکوائری اور دفاتر کی تالا بندی کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کیطرف سے یکم اپریل 2018سے سرکاری دفاتر میں نئی تعیناتی ،تبادلوں اور ترقیاتی منصوبوں پر لگائی جانیوالی پابندی کے باوجود محکمہ ایریگیشن میں بیس آسامیوں پر امیدواروں کی تعیناتی کے فیصلے کے خلاف درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن ایریگیشن یونٹ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت یونٹ صدر سید رحم علی شاہ منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری عبد العزیز کے علاوہ دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی اجلاس کے مہمان خصوصی تحصیل صدر محمد بلال بلوچ اور فنانس سیکرٹری اشرف علیتھے اجلاس میں کہا گیا کہ محکمہ ایریگیشن ڈیرہ میں پابندی کے باوجودبیس آسامیوں کی تعیناتی کی گئی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم ملازمین کے قانونی کوٹہ جات کو نظر انداز کیا گیا ہے اور اپنے من پسند امیدواروں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا ہے جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ان بھرتیوں کے حوالے سے فوری انکوائری نہ کی گئی اور درجہ چہارم ملازمین کے کوٹہ جات پر عمل نہ کیا گیا تو ہم دفاتر کی تالا بندی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :