
جنوبی وزیرستان ،قبائلی جرگہ نے پہاڑ کی ملکیت کا 30سالہ پرانہ تنازعہ حل کردیا
امید ہے تنازعہ کے حل کے بعد بد امنی کی فضاء ختم ہوکر علاقے میں خوشحالی آئیگی،جرگہ عمائدین
جمعرات 19 اپریل 2018 18:42
(جاری ہے)
پولیٹیکل تحصیلدار ظفر خان محسود اور جرگہ ممبران ملک اقبال محسود شابی خیل ،ملک حبیب محسود نے میڈیا کو بتایا کہ اس دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ایک فریق نے پولیٹیکل انتظامیہ کو درخواست دی ۔
جس پر پولیٹیکل ایجنٹ سہیل خان نے فوری طور پر نانوخیل اور شابی خیل قبائل کے سرکردہ عمائدین پر مشتمل ایک جرگہ تشکیل دے دیا ۔جرگہ شکتوئی کے علاقہ کو جاکر علاقے کا جائزہ لیا ۔اور دنوں فریقین کے درمیان ایسا فیصلہ کیا کہ دنوں فریقین اس فیصلہ سے خوش ہوئے ہیں۔ جرگہ نے دنوںفریقین کے درمیان حد بندی بھی کرادی ۔اور حد بندی پر نشانات لگا دیئے گئے تاکہ وہ آئندہ ایک دوسرے کی بائونڈری کا احترام کریں۔قبائلی عمائدین نے مطابق تیس سال سے جاری لڑائی کو حل کرنے کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں جرگے منعقد کرائے گئے مگر تنازعہ حل نہ ہوسکا ۔مگر موجود ہ پولیٹیکل ایجنٹ سہیل خان اور نانوخیل قبائل کے سرکردہ عمائدین ملک اقبال شابی خیل ،ملک خان والی محسود اورمڑ خیل نانو خیل ،ملک پشاور خان ،ملک حبیب خان محسود شابی خیل ،ملک قدم خان محسود ،ملک زندور خان محسود ،ملک اکبر جان محسود اور دیگر قبائلی عمائدین کی کوششوں سے چنددنوں کے اندر تیس سالہ پرانہ تنازعہ حل ہوگیا ۔قبائلی عمائدین کا کہناتھا کہ وہ دیگر تنازعات کے حل کی بھی کوشش کریں گے تاکہ و ہ جنگ و جدل کی بجائے مزاکرات اور جرگہ کے زریعے ان کا حل تلاش کرسکیں۔جرگہ کے عمائدین نے امید ظاہر کی کہ اس تنازعہ کے حل کے بعد علاقے میں بد امنی کی فضاء ختم ہوکر علاقے میں خوشحالی آئے گی۔مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.