ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے ڈی سی آفس سے باقاعدہ طور پر شجر کاری مہم کا افتتاح پودا لگا کر کر دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے ڈی سی آفس سے باقاعدہ طور پر شجر کاری مہم کا افتتاح پودا لگا کر کر دیا ہے۔اس ضمن میں ایک تقریب آج ڈی سی آفس میں ہوئی جس میں ڈی سی آفس کے افسران سمیت محکمہ جنگلات کے افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیت اے ڈی سی آر،اے ڈی سی جی،اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر اور میڈیا کے نمائندگان نے بھی پودے لگائے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ لاہور کے تمام سکولوں میں دو لاکھ پودے سموگ کے خاتمے کے لئے لگائے جا رہے ہیں جبکہ لاہور کے ہر زون میں پھل دار ،پھول دار اور سایہ دار پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ ہر زون میں 30ہزار پودے دئیے جائیں گے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ایسی جگہیں جہاں پر پودے لگ سکتے ہیں وہاں پر ضرور پودے لگائیں۔

متعلقہ عنوان :