گا ڑیوں کی فٹنس چیک کر وانا نہا یت ضروری ہے ، ڈ ی سی

جمعرات 19 اپریل 2018 19:24

وہاڑی۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ گا ڑیوں کی فٹنس چیک کر وانا نہا یت ضروری ہے تا کہ حادثات کی روک تھام ہو سکے، ان فٹ گاڑیاں حادثات کا باعث بنتی ہیں جس سے قیمتی جا نوں کا ضیاع ہو تا ہے، انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار محکمہ ٹرانسپورٹ حکو مت پنجاب کے زیراہتمام او پی یو ایس انسپکشن سنٹر کے دورے کے مو قع پر کیا، اس موقع پر وہیکل انسپکٹر فیصل خورشید اور دیگر عملہ بھی مو جو د تھا، علی اکبر بھٹی نے گفتگو کر تے ہوئے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب نے گا ڑیوں کی مکینیکل انسپکشن کے لئے ایک مثالی سنٹر بنا یا ہے جو کہ مکمل ہو چکا ہے چند دنوں میں اس کا افتتاح کر دیا جائیگا، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم گا ڑیوں کا با قا عد گی سے معا ئنہ کروائیں اور فٹنس سر ٹیفیکیٹ حا صل کر یں جو کہ ہماری اپنی حفا ظت کے لئے بھی ضروری ہے تا کہ حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :