Live Updates

عمران خان نے پی ٹی آئی کے ووٹ بیچنے والے ارکین کا نوٹس لے کر بائیس کڑور عوام کے دل جیت لئے، چوہدری ندیم آفتاب سندھو

جمعرات 19 اپریل 2018 19:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وامیدوار ایم پی اے چوہدری ندیم آفتاب سندھو ‘پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ سید علی حیدر حسنی نے کہا کہ چیرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے ووٹ بیچنے والے ارکین کا نوٹس لے کر بائیس کڑور عوام کے دل جیت لئے اگر پاکستان بھر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین میں اخلاقی وسیاسی جرات ہے تو عمران خان کی طرح جرات مندی کا فیصلہ کرکے دیکھائیں دوسروں پر تنقیدکرنا بہت آسان ہے تنقید برداشت کرکے مسائل کے حل کی طر ف بڑھنا اصل جمہوری عمل ہے ملک میں طویل عرصہ سے رہنے والی ناانصافی ‘اقرباء پروری ‘کرپشن کی فضا کو انصاف کا سویرا ختم کررہا ہے اعلی عدلیہ کے جرات مند فیصلوں سے عوام میں پھیلی ہوئی احساس محرومی ختم ہورہی ہے طاقتور حکمران مافیا جن کو ملک وقوم کے مفاد نہیں صرف اپنے مفاد عزیز ہیں اور آئینی وقانون کی جہنوں نے پرواہ نہیں کی تحریک انصاف کے اصولو ں ‘موقف ‘جدوجہد ‘دھرنوں کا فلسفہ آج کے حالات درست ثابت کررہے ہیں شاہی طرز حکومت کا چرا غ ٹمٹا رہاہے اور جمہوریت کی شمع پورے جو بن سے جلنے لگی ہے یہ عوام کی بہت بڑی فتح ہے کہ غاصب قوتوں سے لوٹے ہوئے پیسے کا حساب لیاجارہاہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات