سعودی عرب میں پہلے گرلز سکائو ٹس ادارے کا اجراء

جمعرات 19 اپریل 2018 19:50

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) سعودی سیکریٹری تعلیم برائے طالبات ڈاکٹر ھیا العواد نے مملکت کی سطح پر پہلی مرتبہ گرلز اسکائو ٹس ادارہ کا افتتاح کردیا۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عسیر کے علاقے میں پہلے اسکائو ٹس ادارے کا افتتاح کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں سیکریٹری تعلیم برائے طالبات سمیت اعلیٰ عہدیدار خواتین کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔ العواد نے تقریب سے خطاب میںکہا کہ یہ اقدام سعودی ویڑن 2030 ئ کے ضمن میں کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت سعودی طالبات موثر انداز میں بحیثیت اسکا?ٹس اپنا کردار انجام دے سکیں گی۔ انھوں نے کہا کہ سکا?ٹس گائیڈز پروگرام 3 مرحلوں پر مشتمل ہے۔ ایک کے تحت 7 سے 12 برس، دوسری میں 12 سے 15 اور تیسری میں 15 سے 18 بر س کی لڑکیاں شامل ہوںگی۔

متعلقہ عنوان :