جی7 ممالک کی پالیسیاں خطرہ بنی ہوئی ہیں،ایران

ایسی پالیسیوں سے خطے اور دنیا کے امن و استحکام کو شدید خطرات ہیں،وزارت خارجہ

پیر 15 ستمبر 2025 12:47

جی7 ممالک کی پالیسیاں خطرہ بنی ہوئی ہیں،ایران
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)ایران نے کہا ہے کہ جی سیون ممالک اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روزجاری بیان میں کہا کہ جی7 ممالک کی پالیسیاں ہی خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں اس لئے وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران یا اس کی ایٹمی تنصیبات کے خلاف بشمول سلامتی کونسل کی منسوخ شدہ قراردادوں کو دوبارہ فعال کرنے کا کوئی مخاصمانہ اقدام ہوا تو ایران عالمی ایٹمی ادارے کے ساتھ طے پانے والی حالیہ ترتیبات پر عملدرآمد روک دے گا۔

کونسل نے وضاحت کی کہ یہ انتظامات خصوصی ایٹمی کمیٹی کی نظرثانی کے بعد طے پائے تھے اور مستقبل کے کسی بھی اقدام یا رپورٹ کو قومی سلامتی کونسل کی منظوری کے بعد ہی عالمی ایٹمی ادارے کو پیش کیا جائے گا۔