آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک پر 240 ملین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ عائد

پیر 15 ستمبر 2025 12:47

آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک پر 240 ملین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ عائد
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)آسٹریلیا کے بڑے چار بینکوں میں سے ایک اے این زیڈ نے وسیع پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات پر ریکارڈ 240 ملین آسٹریلوی ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق آسٹریلوی مالیاتی ریگولیٹر نے پیر کو بینک پر عائد کئے گئے جرمانے اور بینک کی جانب سے ادائیگی پر رضامندی کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

آسٹریلین سکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹس کمیشن کے مطابق بینک پر الزام ہے کہ اس نے حکومت آسٹریلیا کے ساتھ 14 ارب ڈالر کی بانڈ ڈیل میں غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا۔مزید برآں، بینک نے سینکڑوں کسٹمرز کی مشکلات کے نوٹسز پر ردعمل نہیں دیا، سود کی شرح کے بارے میں جھوٹے یا گمراہ کن بیانات دیے ۔اے ایس آئی سی کے چیئرمین جو لانگو نے کہاکہ اے این زیڈ نے آسٹریلوی عوام کے اعتماد کو بار بار ٹھیس پہنچائی۔ انہوں نے زور دیا کہ بینکوں کے لیے صارفین اور حکومت کا اعتماد ناگزیر ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ اے این زیڈ نے اس اعتماد کی سنگین خلاف ورزی کی۔لانگو کے مطابق یہ جرمانہ کسی ایک ادارے پر عائد کیا جانے والا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔