صوبائی حکومت کا صوبے میں گدھے پالنے والے زمینداروں ،تاجروں کو فارمز کیلئے آسان شرائط پر قرضے سمیت دیگر سہو لیات کی فراہمی کافیصلہ

جمعرات اپریل 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) صوبائی حکومت نے صوبے میں گدھے پالنے والے زمینداروں ،تاجروں کو فارمز کے لئے آسان شرائط پر قرضے سمیت دیگر سہو لیات کی فراہمی کافیصلہ کیا ہے جبکہ گدھوں کی پیدوار بڑھانے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت مانسہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چار سو ایکڑ اراضی حاصل کر لی ہے خیبر پختونخوااور چین حکومت کے درمیان گدھوں کے حوالے سے معاہدہ بھی ہوا ہے گدھوں کی تعداد میں اضافہ کے لئے لائیو سٹاک پالیسی کے تحت جدید ترین سہو لیات سے آراستہ گدھا بریڈنگ فارم ہائوس تعمیر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

2سو ایکڑ اراضی ڈیرہ اسماعیل خان میں ، دو سو ایکڑ اراضی مانسہر ہ میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹس پر لیاگیا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے گدھانے پالنے والے افراد اورفارمز کو آسان شرائط پر قرضے اور دیگر سہو لیات کی فراہمی کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ڈی جی لائیو سٹاک کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے نفاذ کے بعد ہر صوبہ اپنے وسائل کے اندر لائیو سٹاک کی پروموشن اور ڈویلولپمنٹ کے لئے کوشاں ہے